جمعہ، 6 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی سوئم‘‘ اختتام پذیر

مصنف:

راولپنڈی: پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق ’’دوستی سوئم‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشق اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوا تھا۔مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں اپنے تجربات، مہارتوں اور بہترین عملی طریقۂ کار کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر مختلف آپریشنل ڈرلز اور طریقۂ کار کی مشق کے ذریعے جنگی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور تاجک افواج نے باہمی تربیت اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔


ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق ’’دوستی سوئم‘‘ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔