جمعہ، 6 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ترک پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

مصنف:

انقرہ: ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے، جس کے حق میں 279 جبکہ مخالفت میں 119 ووٹ ڈالے گئے۔


ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جن میں سے 279 ارکان نے معاہدے کی حمایت جبکہ 119 نے مخالفت کی۔ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں بلکہ مشترکہ دفاع اور سلامتی کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی تھی۔