پاکستانی کیڈٹس کی چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں شاندار کامیابی

چین میں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیت لیا
چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی، نانجنگ میں منعقد ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔
پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 ممالک کی بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ چین اور دیگر ممالک کی مجموعی 29 ٹیموں کے درمیان مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔پاکستانی کیڈٹس کی ٹیم نے مقابلے کی ’’کانسیپٹ اینڈ پیپر‘‘ کیٹیگری میں اپنا جدید پروجیکٹ ’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘‘ پیش کیا، جسے نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔ایونٹ میں میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔پاکستانی کیڈٹس کی یہ شاندار کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، تخلیقی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی میں استعداد اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں





