لاہور: شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

مصنف:
دورانِ ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیاض، فرحان اور احمد مصطفیٰ نامی تین پولیس اہلکاروں نے لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں دورانِ ڈیوٹی ایک شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔شہری کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کی تحقیقات میں الزام درست ثابت ہونے پر لاہور پولیس نے اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور شہریوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مزید پڑھیں





