امریکی مڈٹرم انتخابات،ٹرمپ کی شکست میں جین زی کا اہم کردار

مصنف:
امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں نوجوان نسل، خصوصاً جین زی (Generation Z) کے ووٹرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی ٹی وی کے سروے کے مطابق جین زی سے تعلق رکھنے والے 73 فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹس جبکہ 25 فیصد نے ری پبلکنز کو ووٹ دیا۔سروے میں بتایا گیا کہ 30 سے 45 سال کی عمر کے میلینیلز (Millennials) میں سے 60 فیصد نے ڈیموکریٹس اور 36 فیصد نے ری پبلکنز کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔اسی طرح 46 سے 61 سال کی عمر کے جین ایکس (Generation X) ووٹرز میں ڈیموکریٹس کو 52 فیصد جبکہ ری پبلکنز کو 47 فیصد ووٹ ملے۔سروے کے اعدادوشمار کے مطابق نوجوان ووٹرز میں ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کا تناسب دیگر عمر کے گروپوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔
مزید پڑھیں





