ہزارہ موٹر وے پر مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

مصنف:
ایبٹ آباد: ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں کے قریب مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلیاں کے قریب اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شدید حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس روانہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں





