پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

مصنف:
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے وفاقی وزیر مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے میں ملک کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ وہ 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی مکالمے، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر عوامی روابط اور ثقافتی تعاون کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں





