فارم ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، 71 لڑکے اور 37 لڑکیاں گرفتار

مصنف:
بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے چیویلا میں پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر مبینہ پارٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 108 طلبہ کو حراست میں لے لیا، جن میں 71 لڑکے اور 37 لڑکیاں شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تو وہاں طلبہ پارٹی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران چار طلبہ کے منشیات، خصوصاً بھنگ کے استعمال کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے فارم ہاؤس سے گانجا، 7 گاڑیاں، 3 موٹر سائیکلیں اور 70 موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پارٹی کے انعقاد سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔




