ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ ہائیکورٹ، را کے مبینہ ایجنٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

sindh high court
مصنف:

سندھ ہائی کورٹ نے بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ محمد سلیم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کے خلاف سازش اور مسلح جارحیت کے الزامات کے تحت سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔


عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملزم کی عمر قید کی سزا کم کر کے 10 سال قید میں تبدیل کر دی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے بھارت کے دوروں کی سفری تاریخ ’را‘ سے تعلق یا ریاست کے خلاف سازش کا ثبوت نہیں، استغاثہ مبینہ ساتھیوں سے رابطے، سازش یا ریاست کے خلاف جنگ کی تیاری کے قابلِ اعتماد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی برآمدگی سے خود باخود دہشت گردی کا جرم ثابت نہیں ہوتا بلکہ دہشت پھیلانے کا مخصوص ارادہ اور مقصد ثابت کرنا ضروری ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق 7 اکتوبر 2024ء کو خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے منوڑا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، آوان بم، راکٹ لانچر اور 2 پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔


انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 3 مرتبہ عمر قید اور دیگر الزامات میں 34 سال قید کی سزا سنائی تھی۔وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم پر عائد تمام الزامات بے بنیاد اور بے ثبوت ہیں۔