لنڈی کوتل پریس کلب میں پولیس یونیفارم میں مسلح افراد کے داخلے کی خبرجھوٹی نکلی
مصنف:
لنڈی کوتل پریس کلب میں پولیس یونیفارم میں مسلح افراد کے داخلے کی خبرجھوٹی نکلی-
سوشل میڈیا پرضلع خیبر کےعلاقے لنڈی کوتل میںڈسٹرکٹ پریس کلب کےاندرنقاب پوش مسلح افراد کے پولیس وردیوں میں داخل ہونےاور مختلف حصوں کی تلاشی لینے سے متعلق گر دش کر نےوالی خبر کو آزاد فیکٹ چیک کےمطابق جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا گیا ہے اس خبر کے ذر یعے عوام میں بے چینی پھیلانے اور انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کی وردیاں پہنے نقاب پوش مسلح افراد اجازت کے بغیر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں داخل ہوئے اور وہاں مختلف حصوں کی تلاشی لی تاہم، اس دعوے کی تائید میں کوئی ایسا قابلِ اعتماد ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے اس واقعے کو حقیقت قرار دیا جا سکے۔
فیکٹ چیک کے مطابق، لنڈی کوتل پریس کلب میں پولیس وردیوں میں مسلح افراد کے داخلے ا ور تلاشی لینے کا دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا، سوشل میڈیا پر ایسی غیر مصدقہ اور من گھڑ ت خبریں پھیلانا عوام کو گمراہ کرنے، خوف و ہراس پیدا کرنے اور حقائق کے برعکس صورتِ حال پیش کرنے کا باعث بنتا ہے۔
مزید پڑھیں





