روسی خبر رساں ادارے اسپٹنک کا اردو نیوز سروس کا آغاز
روسی خبر رساں ادارے اسپٹنک نے اردو نیوز سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے-
اسپٹنک اردو سروس کا آغاز پاکستان اور روس کے درمیان میڈیا تعاون میں اہم پیش رفت ہے، اسپٹنک اردو زبان میں نیوز چینل شروع کرنے والا پہلا روسی خبر رساں ادارہ بن گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسپٹنک اردو سروس کے آغاز پر خصوصی ویڈیو پیغام میں ادارے کی انتظامیہ اور ادارتی ٹیم کو دلی مبارکباد دی کہا کہ اسپٹنک کی اردو سروس پاکستان اور رو س کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی، نئی اردو سروس سے دونوں ممالک کے درمیان با ہمی اعتماد، عوامی روابط اور افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔
https://x.com/SputnikUrduNews/status/2124714557260341548?a=aX0J7nF-b5bVFg8JzXs&s=20
اسپٹنک نے اردو سروس کے آغاز پر روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پہلا انٹرویو ریکارڈ کیا پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسپٹنک کے ماسکو اسٹوڈیو میں اردو زبان میں خصوصی انٹرویو دیا سفیر پاکستان نے انٹرویو میں پاک روس تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا-
اسپٹنک دنیا بھر میں 30 سے زائد زبانوں میں خبریں اور معلومات فراہم کر رہا ہے اسپٹنک کے یورپ، ایشیا، افریقا، لاطینی امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں 26 ادارتی مراکز قائم ہیں اسپٹنک کے ڈیجیٹل پلیٹ فار مز پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے اسپٹنک کی ریڈیو نشریات دنیا بھر میں 21 کر وڑ سے زائد سامعین تک پہنچتی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے متوقع دورۂ روس سے قبل اسپٹنک اردو سروس کا آغاز اہم پیش رفت ہے اسپٹنک کی اردو سروس سے پاکستانی عوام کو روس کی ثقافت، معاشرت اور مختلف شعبوں میں پیش رفت سے آگاہی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
عالمی ذرائع ابلاغ میں اردو زبان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، بی بی سی اور وائس آف امریکا کے بعد اسپٹنک بھی اردو نشریاتی اداروں کی صف میں شامل ہوگیا۔ اسپٹنک اردو سروس کا آغاز پاکستان کی قومی زبان کی عالمی سطح پر اہمیت کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیں





