پنجاب اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کھل کر بحث کرنی چاہیے-
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عوام کا ریاست سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے اور وسائل کی غیر مساوی تقسیم سے محرومی اور احساسِ تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے,عوام کا ر یاست سے رشتہ اسی و قت مضبوط ہو سکتا ہے جب انہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کوان کا جائز حصہ ملنا چاہیےکیونکہ نئےصوبوں کامعاملہ محض انتظامی اخرا جا ت کانہیں بلکہ عوام کی ریاست میں شمولیت اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کا بھی ہےعوامی رائےلینااور صو بےکی حدودتبدیل کرنا 2 الگ معاملات ہیں،آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ صوبوں کی حدود میں تبد یلی کے معا ملے پر عوامی رائے نہیں لی جا سکتی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ یہ طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے کہ ریفرنڈم کن سوالات اور کن علاقوں میں منعقد ہونا چاہیے اگر صوبوں کی حدود میں تبدیلی صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے تو 2012 میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب کی تقسیم سے متعلق قراردادیں کیوں منظور کی گئی تھیں؟پیپلز پار ٹی کے مؤقف پر بھی وضاحت ضروری ہے کہ وہ سندھ میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت جبکہ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کس منطق کے تحت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور اس موضوع پر ایوان میں بات ہونی چاہیے سیاسی جماعتوں کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنا واضح مؤقف اور اس کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنی چاہییں۔
ریفرنڈم کے حوالے سے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گزشتہ 2 ریفرنڈم آمریت کے ادوار میں ہوئے، تاہم موجودہ ریفرنڈم اس اعتبار سےمختلف ہوگا کہ یہ پارلیمنٹ کے ذریعے سامنے آئے گا،ریفرنڈم کا تصور آئین کے وجود میں آنے کے وقت سے موجود ہےاور آئین میں اس کے انعقاد کا طریقہ بھی درج ہےالبتہ اگر آئین کی تشریح کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لیے آئینی عدالت موجود ہےعدالتوں کو آئین دوبارہ لکھنے کے بجائے اس کی تشریح کرنی چاہیے۔
ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ براہ راست جمہوریت اور نمائندہ جمہوریت دونوں کی اپنی اہمیت اور آئینی حیثیت ہے،اگر آئین کا غلط استعمال ہوا ہے تو ایسی تمام غلط چیزوں کو آئین سے نکال دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں





