پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کیلیفورنیا میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 9 افراد زخمی


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بڑے کنسرٹ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔


امریکی یڈیا کے مطابق واقعے کے بعد کنسرٹ میں بھگدڑ اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ شرکاء نے جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کردیافائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر اسٹریتھمور، ٹولیرے کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں تقریباً 150 افراد کنسرٹ میں شریک تھے۔ فائرنگ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 


پولیس کے مطابق ایک 26 سالہ شخص سینے میں گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں ہے۔ دو دیگر زخمیوں کی بھی سرجری کی گئی واقعہ ممکنہ طور پر گینگ سے متعلق ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا۔