معاشی بحران میں ایسا لگ رہا ہے کہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی بحران میں ایسا لگ رہا ہے کہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمیں عوام کو معاشی بحران اور آفت سے بچانا ہے۔
سندھ یوتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نفرتیں ختم کرنے اور عوام کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے سوچیں، ملک میں کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، معاشی بحران میں ایسا لگ رہا ہے کہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمیں عوام کو معاشی بحران اور آفت سے بچانا ہے اگر میں مایوس ہوں تو پاکستان کے نوجوانوں کا کیا عالم ہوگا اختلاف رائے کو ایک طرف رکھ کر عوام کے بار ے میں سوچنا ہوگا،ملک کا بچہ بچہ کرپشن سے نفرت کرتا ہے،جمہوری ری سیٹ کے ذریعے ہمیں پار لیما ن کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں




