بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون گرا دیئے

مصنف:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچوں ڈرون مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی پانچوں ڈرونز تباہ کر دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں





