شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کر دیا-
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پرمسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی-
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارر وائیاں جاری رہیں گی، جبکہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکو مت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں

پاکستان کا وقار،کوہاٹ یونیورسٹی کا فخر ،ایک عظیم استاد کا سفر،تحریر:ندیم یعقوب گوہر




