بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے 4 اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا-
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 20 نومبر سے جاری انسداد دہشتگردی مہم کے تحت کی گئیں،20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیےگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گو لہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الہند وستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد مارے گئے اسی طرح 22 اور 23 نومبر کو ضلع پنجگور اور کیچ میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور مزید 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی کاررو ائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی،وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے قومی ایکشن پلان کے تحت شروع کیے گئے وژ ن ’عزم استحکام‘ کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں





