منگل، 13 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹانک میںمسلح افراد کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کے سینیئر افسرجاں بحق

Toba Tek Singh | Father-Son kill Sister in Cold Blood | Baaghi TV

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسلام آباد میں تعینات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینیئر افسر ڈائریکٹر شمشاد خان محسود کو جاں بحق کر دیا۔


ٹانک پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مبینہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ قرار دیا ہے,پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت شمشاد خان محسود کے نام سے ہوئی ہے، جو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز اور اسلام آباد میں تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر شمشاد خان محسود اپنے بھائی کے ناگہانی انتقال پر اسلام آباد سے ٹانک آئے ہوئے تھے واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ محسود گاؤں گِرّہ بلوچ میں مرکزی سڑک پر موجود تھے اور اپنے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد وہاں سے واپس جا رہے تھے, اسی اثنا میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔


فائرنگ کے نتیجے میں شمشاد خان محسود شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے, مقتول شمشاد خان محسود کا تعلق بنیادی طور پر جنوبی وزیرستان سے تھا، جبکہ ان کا خاندان اس وقت ٹانک میں رہائش پذیر ہے۔


واقعے کے بعد مقامی پولیس نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر ملزمان کی تلاش اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔