بلوچستان: پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود نوجوانوں کو ورغلایا گیا ہے، تاہم ریاست واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے ساتھ جڑ جائیں اور واپس قومی دھارے میں شامل ہوں۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک دہشت گردی کے خلاف مشن جاری رہے گا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا اس حوالے سے واضح وژن اور مؤقف ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ اب تک 6 دہشت گرد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ ریاست لوگوں کو سرینڈر کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان میں 300 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گرد آئے روز حملوں کے لیے نئے طریقے اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے آپریشنز کو کامیاب بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





