باغی رائیٹرز فورم کی رکن شازیہ یاسین کی پہلی کتاب ’’راززیست‘‘ شائع ہو گئی

باغی رائیٹرز فورم کی رکن شازیہ یاسین کی پہلی کتاب ’’راززیست‘‘ منظرِ عام پر آگئی ہے۔اس تصنیف میں انھوں نے امید، حوصلہ، معاشرتی و سماجی موضوعات، رشتوں کی اہمیت کو خوب صورت الفاظ میں قلم بند کیا ہے۔ یہ کتاب ان کے ادبی ذوق، فکری بصیرت اور تخلیقی صلاحیتوں کا خوب صورت اظہار ہے۔ شازیہ یاسین نے اس تصنیف میں زندگی کے پوشیدہ پہلوؤں، انسانی جذبات کی گہرائیوں اور روزمرہ زندگی میں نگاہوں سے اوجھل رہ جانے والے حقائق کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریر کے ذریعے زندگی کے کئی سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے اور قارئین کو غور و فکر کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے کی کوشش کی ہے۔ ’’رازیست‘‘ ان کے ادبی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ توقع ہے کہ یہ کتاب اپنے منفرد موضوع اور فکری گہرائی کے باعث قارئین کی توجہ حاصل کرے گی اور ادبی حلقوں میں پذیرائی پائے گی۔
مزید پڑھیں



