اکتوبر میں مہنگائی 9.6 فیصد ریکارڈ، ماہانہ شرح میں 1.1 فیصد اضافہ

اکتوبر 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں ریکارڈ کی گئی 10.3 فیصد شرح کے مقابلے میں کم ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اکتوبر 2026 میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ یہ اضافہ 1.3 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 1.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اکتوبر 2026 میں شہری علاقوں میں سی پی آئی کے تحت مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 9.5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ یہ شرح 10.1 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 6.0 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں 0.8 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ ماہ اس میں 1.3 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
دیہی علاقوں میں صارف قیمت اشاریہ کے تحت مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ یہ شرح 10.5 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں 1.5 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ ماہ اس میں 1.2 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سی پی آئی کے تحت مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح 4.79 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔


