Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

gold price in pakistan today

سونے کی قیمت مسلسل 3 دن کم ہونے کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔


آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 4300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالرز اضافے کے بعد 4191 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔


واضح رہے 26 ستمبر بروز ہفتے کو فی تولہ سونا 2100، 28 ستمبر یعنی پیر کو 12 ہزار 800 روپے جبکہ گزشتہ روز800 روپے سستا ہوا تھا۔


دوسری جانب المی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 20سینٹس کے اضافے سے 61ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے کے اضافے سے 5ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔