ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیالکوٹ :معروف ٹک ٹاکرکی مہندی میں بھگدڑ، 14 افراد زخمی،ہلاکتوں کی اطلاعات


 سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے سے کم از کم 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر 7 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے-


واقعہ اس وقت پیش آیا جب انعامی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے جمع ہونے والے افراد نے داخلی دروازہ کھلتے ہی بیک وقت تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں شرکت اور انعامات حاصل کرنے کی امید پر بڑی تعداد میں لوگ تقریب کے مقام پر پہنچ گئے۔


تقریب کے باہر موجود افراد داخلی دروازہ کھلنے کے منتظر تھے جیسے ہی دروازہ کھولا گیا، لوگوں نے ایک ساتھ اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں شدید دھکم پیل شروع ہوگئی،جس کے باعث متعدد افراد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑےکئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ بعض افراد کی ٹانگیں ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں-


https://x.com/ia_rajpoot/status/2116534086189674933?a=dSeizYk2uP1XnRn3dsY&s=20


ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق داخلی دروازہ کھلتے ہی ہجوم میں دھکم پیل ہوئی، جس کے باعث متعدد افراد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑے ہجوم کے غیر معمولی دباؤ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ ابتدائی رپورٹ میں زخمیوں کی تعداد کم از کم 14 بتائی گئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔


https://x.com/nadeemraza5/status/2116557707176206349?a=OiP47ALHM0GBzlo08Hc&s=20


تاہم زخمیوں کی حالت، انہیں طبی امداد کے لیے کن اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور ان کی تازہ طبی صور تحال سے متعلق فوری طور پر مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکیں واقعے کے بعد بعض رپورٹس میں جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا، تاہم دستیاب رپورٹ میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔


سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق ٹک ٹاکر پتلو کی ڈسکہ مہندی میں لاہور، جہلم، کھاریاں اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ انعامات کے لیے پہنچے۔ بھگدڑ سے متاثر ہونے والوں کا کہنا ہے سات افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے صرف ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے-


https://x.com/sumair_shah123/status/2116534386716028949?s=20