جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران سے تعلق کا الزام،امریکا نے بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

Leadership in Adversity: Trump’s Defiance, Harris’s Grace, and the Spirit of Democracy | Baaghi TV

ایران سے تعلق کا الزام،امریکا نے بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں۔


امریکا کی جانب سے بھارت میں مقیم سُنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی (Jaspreet Preeti)  پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ سنیل کمار شرما سے منسلک 9 اداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں،اس کے علاوہ امریکا نے دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔


امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل والےجہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے، ایران کے فضائی شعبے کی معاونت پر ترکیے کی کمپنی پر بھی پابندی لگادی،امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔