بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثیوں کے حملے:سعودی ولی عہدکی نقل و حرکت بنکروں والے محلات تک محدود ہو گئی،امریکی اخبار

Muhammad-Bin-Salman

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت نقل و حرکت کر رہے ہیں۔


رپورٹ میں سعودی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ ولی عہد کےہمراہ خصوصی طور پرمنتخب سیکیورٹی گارڈز موجود ہوتے ہیں، جبکہ ان کی نقل و حرکت بنکروں سے محفوظ بنائے گئے محلات کے درمیان محدود اور محتاط انداز میں جاری ہے حوثیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے، جس کے باعث سعودی عرب کے وسیع رقبے اور اہم تنصیبات کا فضا ئی دفاع کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔


وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی حکام اہم توانائی تنصیبات اور محلات کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے میزائل دفاعی بیٹر یاں مختلف مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، تاکہ خطرے سے دوچار اہم مقامات کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکےحوثیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی سعودی عرب کی سلامتی کے ساتھ اس کے معاشی منصوبوں پر بھی دباؤ ڈال رہی ہے۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تیل پر انحصار کم کرنے اور معیشت کو متنوع بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی خطرات اور دفاعی اخراجات میں اضافے سے ان منصوبوں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔


وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں حوثیوں کے خطرے کا اندازہ لگانے میں ممکنہ غلطیوں اور دفاعی اقدامات پر بھاری اخراجات کا بھی ذکر کیا گیا ہے,رپورٹ کے مطابق موجودہ صورت حال میں سعودی عرب کو ایک طرف اہم تنصیبات اور قیادت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جبکہ دوسری جانب اپنے معاشی منصوبوں کو بھی آگے بڑھانا ہے۔