نواب آف بہاولپور خاندان کے گھر چوری، 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد، 6 ملزمان گرفتار

مصنف:
اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب آف بہاولپور خاندان کے گھر چوری کی واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، قیمتی اشیا اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے لگایا گیا۔
https://x.com/ICT_Police/status/2109902997916623015?s=20
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں اور اشیا سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی,گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔





