پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ اورذاتی استعمال

خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی قیادت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے23 سرکاری گاڑیاں ناجائز طور پر اپنے پاس دبارکھی تھیں
پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان کے پاس ٹویوٹا یارس جبکہ ایم پی اے شرافت اور ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان کے پاس سرکاری ٹویوٹا ریوو زیر استعمال تھی،پی ٹی آئی ایم پی اے اعظم خان، عبیدالرحمان اور ایم این اے محبوب شاہ کے پاس بھی سرکاری ٹویوٹا ریوو گاڑیاں زیرِ قبضہ رکھنے کے ثبوت سامنے آئے،پی ٹی آئی ایم پی اے لیاقت خان سرکاری ٹویوٹا کرولا جبکہ ایم پی اے عبدالمنعم اور چیئرمین زکوٰۃ شانگلہ زیداللہ کے زیرِ استعمال سرکاری ٹویوٹا ریوو تھی،پی ٹی آئی ایم پی اے فخر جہاں کے زیرِ استعمال سرکاری ٹویوٹا گرینڈی، ایم پی اے عبدالکبیر کے پاس ٹویوٹا ریوو جبکہ ریاض خان کے زیرِ استعمال سرکاری ہونڈا سِوک تھی،پی ٹی آئی ایم پی اے انور خان اور یامین خان کے زیرِ استعمال سرکاری ٹویوٹا ریوو جبکہ ایم پی اے فضل حکیم کے پاس سرکاری ٹویوٹا فارچیونر رکھنے کا انکشاف سامنے آگیا،پشاور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے ڈاکٹراسرار مہمندکےپاس ٹویوٹا فارچیونر اور ٹویوٹا ویگو رکھنے کے ثبوت سامنے آئے ہیں
کوہاٹ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے داؤد اور ایم پی اے شاہ تراب نے سرکاری ٹویوٹا جی ایل آئی گاڑی اپنے قبضے میں لے رکھی تھی،مردان ڈویژن کے پی ٹی آئی ایم پی اے زرشاد کے زیرِاستعمال تین سرکاری گاڑیاں (ٹویوٹا کرولا،ٹویوٹاویگو اور سزوکی کلٹس) جبکہ تحصیل چیئرمین صوابی کے پاس ٹویوٹا یارس موجود تھی۔
مزید پڑھیں




