بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

برطانیہ نے جیک ڈاؤ گیس فیلڈ کی منظوری دے دی


برطانیہ نے شمالی سمندر میں جیک ڈاؤ گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر توانائی میاٹا فنبلیہ نے کہا کہ منصوبے سے رواں ماہ کے اختتام تک برطانوی گھروں اور کاروباری اداروں کو گیس کی فراہمی شروع ہو سکتی ہے۔ منصوبے کی 11  سالہ مدت کے دوران گیس کی ملکی پیداوار میں عروج پر تقریباً 6 فیصد اضافے کی توقع ہے۔


https://x.com/LDNDailyDigital/status/2112835676127322561?s=20


برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر ملک میں موجود توانائی کے ذخائر سے ذمہ داری کے ساتھ فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔


حکومت نے اس منصوبے کے ساتھ نیا انرجی ویلتھ فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے لیے ابتدا ئی طور پر 2 ارب پاؤنڈ مختص کیے جائیں گے۔ اس فنڈ کے ذریعے تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی آمدن کو ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔


تاہم گرین پارٹی کے رہنما نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ماحولیات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق برطانوی کمیٹی کے اندازے کے مطابق جیک ڈاؤ گیس فیلڈ سے 11 سال کے دوران 2 کروڑ 36 لاکھ سے 3 کروڑ 58 لاکھ ٹن تک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہو سکتی ہے۔


مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے گیس منصوبے کی منظوری 2050 تک کاربن کے خالص اخراج کو صفر تک لانے کے برطانوی ہدف سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نئے تیل اور گیس منصوبوں کی حوصلہ شکنی سے ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔