ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا کا جزیرہ قشم میں ایران کا فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے محدود فوجی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔


ایران کے سرکاری میڈیا نے جزیرہ قشم کے علاقے سوزہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی، فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی کارروائی کو معمولی قرار دیا کہا کہ ایران نے ایک چھوٹا فضائی دفاعی نظام تیار کیا تھا جسے امریکی فوج نے چند منٹوں میں تباہ کردیا، امر یکی فوج نے یہ کارروائی تقریباً 15 منٹ بلکہ ممکنہ طور پر صر ف پانچ منٹ میں مکمل کرلی۔ تاہم امریکی صدر نے حملے کے ہدف یا کارر و ائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے جزیرہ قشم کے اوپر امریکی ایم کیو 1 پریڈیٹر ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔


واضح رہے کہ جزیرہ قشم آبنائے ہرمز میں واقع ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔