ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اپر کرم: افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کامنہ توڑ جواب

مصنف:

اپر کرم کے تائدہ سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی ٹاپسر پوسٹ اور بیس کیمپ کو نشانہ بنایا۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 17 اکتوبر 2026 کو صبح 11 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان فورسز نے غوزگڑھی سرحد پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے فوری ردعمل دیا۔اطلاعات کے مطابق، جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے کم از کم 4 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ طالبان اہلکار اپنی سرحدی چوکی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، جبکہ پاکستانی افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہائی الرٹ اور مکمل طور پر تیار ہیں۔