منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کی عدم پیشی پر عدالت برہم

مصنف:
کراچی: سٹی کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو مسلسل دوسری سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ دو سماعتیں گزر چکی ہیں، ملزمہ کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا جا رہا؟ ملزمہ کی عدم پیشی کے باعث مقدمے کی نقول بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔عدالت نے ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر وومن جیل کی سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا، جبکہ مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے کی تاریخ مقرر کر دی،ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی شہر میں منشیات کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں




