ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسکاٹ لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

مصنف:

اسکاٹ لینڈ میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 80 سالہ شخص اور 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق جمعے کی سہ پہر تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر اسکاٹ لینڈ کے علاقے اسٹرلنگ میں ڈرائمن کے شمال مشرق میں طیارہ گرنے کی اطلاع پر ہنگامی امدادی اداروں کو طلب کیا گیا۔پولیس اسکاٹ لینڈ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی موت جائے حادثہ پر ہی تصدیق کی گئی، جبکہ ان کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق طیارے نے گلاسگو ایئرپورٹ سے جمعے کی سہ پہر 4 بج کر 15 منٹ کے کچھ دیر بعد پرواز کی تھی، تاہم تقریباً 20 منٹ بعد اس کے سگنل موصول ہونا بند ہوگئے۔


گلاسگو ایئرپورٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیون برچ ولیمز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔حکام نے حادثے کے بعد ڈرائمن کے علاقے میں فضائی حدود پر عارضی پابندیاں عائد کردی ہیں، جن میں ڈرونز کی پرواز بھی شامل ہے۔برطانوی ایئر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ (AAIB) نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادارے کی ٹیم جائے حادثہ پر شواہد جمع کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پہنچ گئی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ پابندی والے فضائی علاقے میں پرواز کرنا قانونی جرم ہے۔