عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 رپورٹ جاری

مصنف:
عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح 7.4 فیصد رہی، جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد تک آ گیا۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 فیصد جبکہ ایل پی جی تقریباً 46 فیصد مہنگی ہوئی۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسیوں ایس اینڈ پی (S&P) اور موڈیز (Moody’s) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔





