ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوئٹہ کی باہمت باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم

مصنف:

کوئٹہ: بلوچستان کی باہمت بیٹی اور قومی باکسر عابدہ بتول تھائی لینڈ میں عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کا پرچم سربلند کرنے اور عالمی ٹائٹل جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی باکسر عابدہ بتول تھائی باکسر کے مدمقابل ہوں گی۔ اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عابدہ بتول کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔عابدہ بتول نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنا اور بلوچستان کا نام روشن کرنا ان کا خواب ہے۔ وہ باکسنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ دیگر لڑکیوں کے لیے بھی ایک مثال بننا چاہتی ہیں۔قومی باکسر کا کہنا تھا کہ رنگ میں اترنے کا عزم، محنت اور باکسنگ سے شوق ان کے بلند حوصلے اور ہمت کی عکاسی کرتا ہے۔


عابدہ بتول کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت بلوچستان کی خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے، جو اپنی محنت اور لگن سے کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔