جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی دراندازی، ایک شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان: خیبر پختوںخوا کے علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان ریجیم کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گھر پر گولا گرا اور جانی نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے, واقعے کے بعد پاک فوج نے مبینہ افغان جارحیت کا فوری جواب دیا۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید برآں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی افواج کے جوان کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ شہریوں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں





