منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غزل: اپنے باطن میں گر جھانک کر دیکھیے ،شاعر: جاویدؔ ڈینی ایل

نقطہ نظر
javede denial

اپنے باطن میں گر جھانک کر دیکھیے

کتنا بے بس ہے خاکی بشر دیکھیے


جب تکبر کو سَر سے اُتاریں گے ہم

اچھا لگنے لگے گا نگر دیکھیے


پھُول کھِلنے لگے ہر طرف اَمن کے

یہ ہے میری دُعا کا اثر دیکھیے


جس نے ماں باپ کو تھا ستایا بہت

آج پھرتا ہے وہ در بدر دیکھیے


کرنے والے ہیں سب ہی محبت یہاں

خشک ہوتی ہے کب چشمِ تر دیکھیے


شہرِ جاناں سے بے فیض آیا ہے وہ

دست بستہ کھڑا نامہ بَر دیکھیے


ہم تو جاویدؔ ! ہیں منتظر ہر گھڑی

جانے کب ہوگی اُن کو خبر دیکھیے