بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام میں 3 مسلمان نوجوانوں کو عمر قید کی سزا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گاندھی نگر میں سیشن کورٹ نے گائے ذبح کرنے کے مقدمے میں تین مسلم نوجوانوں وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق سلمان کو سزائے عمر قید سنادی اور دو سے تین لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں گائے کو دنیا کی ماں قرار دینے اور اس میں 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں کے مسکن سے متعلق مذہبی عقیدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گائے ایک ایسی ہستی ہے جسے قتل نہیں کیا جانا چاہیے۔ فیصلے میں جج نے لکھا کہ گائے کو محض ایک جانور نہیں بلکہ مذہب اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 اگست 2024 کو پولیس نے گاندھی نگر ضلع کے جاملا گاؤں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے تقریباً 277 کلوگرام گائے کا گوشت برآمد کیا گیا۔ تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمان مبینہ طور پر عمر رسیدہ اور دودھ نہ دینے والے مویشی سستے داموں خرید کر ذبح کرتے اور ان کا گوشت فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے موقع سے ذبح کرنے کے آلات اور گوشت کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی تھی۔
مزید پڑھیں





