وزیراعلیٰ پنجاب بوکھلاہٹ کا شکار،بیان واپس لیں بصورت دیگر کاروائی کا حق رکھتے ہیں، خالد مسعود سندھو
مریم نواز مفاد کی سیاست کےلئے ریاست کو داؤ پر نہ لگائیں،صدر مرکزی مسلم لیگ

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بے بنیاد الزامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ عوام ن لیگ سے نفرت کرتے ہیں،مریم نواز مفاد کی سیاست کےلئے ریاست کو داؤ پر نہ لگائیں، ن لیگی بوکھلاہٹ کا شکار،مریم نواز بیان واپس لیں بصورت دیگر مرکزی مسلم لیگ کاروائی کا اختیار رکھتی ہے
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان جانتا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے این اے 77 کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے،مسلم لیگ نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے،وزرا ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،پولنگ عملہ،پولیس کواستعمال کر کے نتائج اپنے حق میں لانے کی کوشش کی جس پر ثبوتوں کے ساتھ مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نے میڈیا کے سامنے ثبوت اور سوالات رکھے،جس کا جواب حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب سے مانگا گیا، الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ ہمیں ان سوالات کا جواب چاہیے، میں نہایت احترام کے ساتھ گزارش کرتا ہوں کہ سوالات کا جواب دینے کی بجائے ن لیگ کی لیڈر شپ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مرکزی مسلم لیگ پر بھونڈے الزامات لگائے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں اور وہ الیکشن ہار چکے ہیں،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ احترام کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس طرح کے الزامات سے سیاست میں فائدے کی بجائے ریاست کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ ایسی جماعت ہے جس نے 2024 میں الیکشن لڑا اور قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کرتے ہیں، میں سپریم کورٹ بار کا سینئر نائب صدر رہا،ہم جانتے ہیں کہ آپ نے جو بات کی غلط، بے بنیاد اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، اس لئے اپنی بات واپس لیں بصورت دیگر مرکزی مسلم لیگ ہر فورم پر آپ کے خلاف کاروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے
خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ آئین و قانون کے تابع کرنے والی جماعت ہے جس نے خدمت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے لوگ ہمیں جانتے ہیں ہمارے کام کو جانتے ہیں، آپ نے ملک کو لوٹا،کرپشن کی،اور آپ ہر مخالف کو دہشتگرد کہتی ہیں، اپنی سوچ بدلیں،آپ کے ظلم کی وجہ سے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں،آپ کو ووٹ نہیں دیتے ،آپ کے ساتھ نہیں رہے، اسلیے دوسرے لوگوں کو الزامات مت دیں ،سیاست وقار کے ساتھ ہوتی ہے،سیاست کردار کے ساتھ ہوتی ہے،سیاست الزامات کے ساتھ نہیں ہوتی
مزید پڑھیں





