شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

مصنف:
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ناسازی طبیعت کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو مختلف ٹیسٹوں کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی۔
شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، بیرک میں گرنے سے شاہ محمود کو چوٹیں آئی تھیں، شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لیکر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔
مزید پڑھیں





