ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کاشان محمد علی نے پولیس کی درخواست پر ملزم کا ریمانڈ منظور کیا۔
پولیس مسٹر پتلو کو وہیل چیئر پر بٹھا کر عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ریمانڈ منظور ہونے کے بعد ملزم کو بھاری سیکیورٹی میں عدالت سے تھانہ صدر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف کی تھانہ موترہ میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کردی گئیں۔ عدالت نے مقدمہ نمبر 1335/26 میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں عدم حاضری اور عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیں۔
ملزمان مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد تھانہ موترہ پولیس کو بھی دونوں ملزمان کی گرفتاری کا قانونی اختیار حاصل ہوگیا۔
مزید پڑھیں





