ٹی بی کے مریض کو 90 ہزار روپے کے چالان پر عدالت سے ریلیف مل گیا

لاہور میں موٹرسائیکل سوار کر 90 ہزار روپے کے ای چالان ہونے پر معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹی بی کا مریض ہونے کے باعث ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہوئے ، عدالت غریب شخص کو ریلیف دے، سی ٹی او کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی.
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں 90 ہزار کے ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار ٹی بی کا مریض ہے ہیلمٹ پہننے سے سانس میں دشواری ہوتی ہے، ہیلمنٹ نہ پہننے کے باعث 90 ہزار کے چالان ہوگئے۔
جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے چالانوں کے خلاف آئینی درخواست کیسے دائر کردی، چالانوں کے لیے ہمارے اسپیشل مجسریٹ موجود ہیں وہاں کیوں نہیں گئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہاں الگ الگ چالان کو چیلنج کرنا پڑنا تھا ،استدعا ہے کہ درخواستگزار بیمار ہے اور غریب بھی ہے ،عدالت ریلیف دے دے ،آپ کی باتیں ٹھیک ہیں مگر جو چیز قانون میں موجود ہی نہیں وہ کیسے دوں ؟ ۔
مزید پڑھیں


