ڈی جی امیگریشن کی زیرِ صدارت اجلاس ،شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کاجائزہ

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹرز کی ٹیکنیکل ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
درخواست گزاروں کے سوالات، شکایات اور پاسپورٹ سروسز سے متعلق مسائل کے بروقت حل کے لیے 24/7 شکایات اور رہنمائی کا مؤثر نظام قائم کرنے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تکنیکی ضروریات اور مجوزہ حل کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں کو بروقت جواب، آسان رسائی اور شکایات کے مؤثر و فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی، فوری ردِعمل دینے والے نظام کے قیام کو یقینی بنایا جائے، تاکہ درخواست گزاروں کو چوبیس گھنٹے مؤثر رہنمائی فراہم کی جا سکے اور پاسپورٹ سروسز کے معیار اور کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں





