ملتان ٹرین حادثہ، ڈاؤن ٹریک بحال، ٹرینوں کی آمد و رفت شروع

مصنف:
ملتان: ٹرین حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا، اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کی آمد و رفت ڈاؤن ٹریک سے شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن خالد خان کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر موجود رحمان بابا ٹرین کی تمام بوگیاں ہٹا لی گئی ہیں جس کے بعد ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
خالد خان نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک جزوی طور پر متاثر ہوا ہے جس کی مرمت کا کام جاری رہے گا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق اپ ٹریک مکمل بحال ہونے تک ملتان سے اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کی آمد و رفت ڈاؤن ٹریک سے ہی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں



