دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دشمن کی کسی بھی دھمکی کے جواب میں فوری، بھرپور اور مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی دھمکیوں کا جواب جغرافیائی حدود سے آزاد ہو کر دیا جائے اور ردِعمل کو مؤثر بنایا جائے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کے تمام ٹھوس اور غیر مادی اثاثوں کو اہداف کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اسے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے فوج کو جاسوسی، معاونت اور جنگی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے گولہ بارود اور ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ فوجی انٹیلی جنس کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔
مزید پڑھیں





