کوئٹہ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرِ اہتمام یوتھ کرکٹ لیگ کا آغاز

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نارتھ کے تعاون سے کوئٹہ میں کرکٹ کا میدان سج گیا، بلوچستان یوتھ کرکٹ لیگ یکم سے 8 اکتوبر 2026 تک کوئٹہ کے چاغی اسٹیڈیمز میں منعقد کی جا رہی ہے۔
ٹورنامنٹ میں 10 تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں خواتین کا ایک خصوصی کرکٹ میچ بھی شامل ہے۔ٹورنامنٹ کے گروپ ون میں NUML یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان، NUML بلوچستان کیمپس، اقرا پبلک اسکول اینڈ کالج اور انفنٹری اسکول کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ ٹو میں BUITEMS یونیورسٹی، بلوچستان ایگریکلچر یونیورسٹی، بولان میڈیکل کالج، الحَمَد یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 8 اکتوبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔ لیگ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا، کھیلوں کو فروغ دینا اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کے درمیان صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں





