ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا انعقاد


امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کے زیرِ اہتمام پہلا پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن آج نیویارک کے علاقے بروکلین میں منعقد ہوا۔ اے پی پیک کا یہ کنونشن اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نوجوان پاکستانی اور پاکستانی نژاد امریکی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہا ہے، جن کا کام آج کی شہری ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔


فلم، ٹیلی وژن، موسیقی، فیشن، اینی میشن اور بصری فنون سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں کو ایک ہی تقریب میں اپنا کام پیش کرنے، ایک دوسرے سے ملنے اور سامعین سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملے گا۔