حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہو، پرویز الٰہی

مصنف:
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم کیا جائے، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لطیف کھوسہ کی حالیہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں





