عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں علاج معالجے کا مطالبہ درست ہے،خالد مسعود سندھو

عمران خان، بشریٰ بی بی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو قانون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے،خالد مسعود سندھو
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید عمران خان، بشریٰ بی بی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو قانون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں علاج معالجے کا مطالبہ درست ہے،
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط کا متن قابل غور ہے ،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالتی احکامات کے مطابق علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں ، پی ٹی آئی کی معمر رہنما یاسمین راشد جو کینسر کی مریضہ ہیں کو بھی علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے، ماضی میں جیل میں قید نواز شریف اور دیگر قیدیوں کو ملک اور بیرون ملک علاج کی سہولیات کی فراہمی کی مثالیں موجود ہیں اس لیے اس معاملے کی سنجیدگی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری اقدام کرنا چاہیے،
مزید پڑھیں


