جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد، الزامات سے انکار

مصنف:

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے درج مقدمے میں اینکر پرسن اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد کر دی، تاہم انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے کے درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی۔ اقرار الحسن نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقدمے کے حوالے سے شواہد پیش کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اقرار الحسن کو بھی آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔دورانِ سماعت اقرار الحسن کے وکلا نے تفتیشی ادارے کی تحویل میں موجود موبائل فون واپس کرنے کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ موبائل فون کی واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا اور امید ہے کہ اس وقت تک موبائل فون کی فرانزک رپورٹ بھی موصول ہو جائے گی۔


بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔