”شاندار پنجاب“وزیراعلیٰ مریم نواز کے ٹورازم ویژن کی عالمی سطح پر پذیرائی

لاہور - نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ٹورازم ویژن کی عالمی سطح پر پذیرائی،لاہور کو باضابطہ طور پر ای سی او ٹورازم کیپٹل2027 اعزاز حاصل ہو گیا۔ آذربائیجان کے شہر شوشا میں لاہور کیلئے ای سی او ٹورازم کیپٹل کا اعزاز سیکرٹری ٹورازم سقراط امان نے وصول کیا۔
جمہوریہ آذربائیجان کے شہر شوشا میں پاکستان کا ٹورازم پویلین آنے والے مہمانوں کیلئے سیاحتی کشش کا سبب بن گیا۔پاکستانی ٹورازم پویلین میں تاریخی یادگاروں، ثقافتی روایات، قدرتی مناظر اور مشہور عام مہمان نوازی کا عکس پیش کیا گیا۔ شوشا میں منعقدہ نمائش میں پنجاب کو پاکستان کا سیاحتی گیٹ وے قرار دیا گیا۔ سیکرٹری ٹورازم سقراط امان نے پنجاب کی روایتی مہمان نوازی کی علامت کے طور پر شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سیکرٹری ٹورازم نے ای سی او ٹورازم کیپٹل لاہور کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ لاہور 2027 کے دوران سیاحتی اور ثقافتی ورثے کا مرکز بننے کیلئے تیارہے۔ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027کے طورپر لاہورمیں ثقافتی میلے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ سیاحتی ورثے ای سی او ٹورازم کیپٹل لاہور میں رکن ممالک دیگر سٹیک ہولڈرز اور فنکاروں کی میزبانی کرے گا۔ لاہور میں بین الاقوامی وفودکی آمد، علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سرگرمیاں تشکیل دی جائیں گی۔ لاہور بینالے اور دیگر فنون کے فروغ کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ مغل، سکھ اور دیگر ادوار کے تاریخی ورثوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی میلے ٹھیلے بھی منعقد ہوں گے۔ لاہور میں روایتی پرفارمنگ آرٹ، موسیقی، دستکاری اور ثقافتی نمائشیں بھی ہوں گی۔ لاہور کے عالمی شہرت یافتہ کھابوں کی تشہیر کیلئے کلنرفیسٹول بھی منعقد ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو نمایاں کرنے کیلئے خصوصی تشہیری مہم بھی تشکیل دی جائے گی۔ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کے طور پر لاہور میں عالمی سیاحتی شرکت داری، ثقافتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔ لاہور کا شاہی قلعہ اور اندرون شہر کے شاندار اور دلفریب تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے دلکشی کا باعث ہوں گے۔ پنجاب میں آثار قدیمہ کے مقامات، مذہبی سیاحتی عمارتوں، عجائب گھرٹورازم مرکز ہوں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی روحانی زندہ ثقافتی روایات بھی سیاحوں کیلئے دلچسپی پیدا کریں گی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میگنیفیشنٹ پنجاب ویژن کے تحت تاریخی شہروں کی بحالی، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ای سی او ٹورازم کیپٹل کے طور پر لاہور دنیا کے سامنے پاکستان کی غیر معمولی ثقافتی اہمیت، سیاحتی مواقع اور مہمان نوازی کے اطوار پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ای سی او ٹورازم کیپٹل لاہور شہر کی پذیرائی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بے مثال کاوشوں کا اعتراف ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا بھر کی سیاحوں کو جی آیاں نوں کہنے کیلئے تیار ہے۔ پنجاب کے ثقافتی اور سیاحتی خزانوں کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کا تاریخی وقت آچکا ہے۔ لاہور محض ایک شہر نہیں بلکہ صدیوں کی گمشدہ تاریخ، ثقافت، فن اور تہذیب کا زندہ اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو عالمی سیاحتی منظر میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دنیا 2027میں ای سی او ٹورازم کیپٹل لاہور کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوگی۔





